حیدرآباد۔10دسمبر(اعتماد نیوز)
اپوزيشن جماعت کے اراکين نے اترپرديش ميں مسلمانوں کاجبراً تبديلى مذہب کرائے جانے کے معاملے ميں آج راجيہ سبھا ميں زبردست ہنگامہ کيا جس کى وجہ سے تقريباً 25 منٹ تک وقفہ صفر کى کارروائى معطل رہى۔
ايوان کى
کارروائى شروع ہونے اور اہم دستاويزات ايوان ميں رکھے جانے کے بعد بہوجن سماج پارٹى کى سربراہ ماياوتى نے آگرہ ميں بجرنگ دل کےذريعہ مسلمانوں کو لالچ ديکر جبراً ہندو بنانے کا معاملہ اٹھايا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کى غريبى کا فائدہ اٹھايا گيا ہے۔